اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 میں جب وزارت منصوبہ بندی و ترقی چھوڑی تو دونوں ترقیاتی اور دفاعی بجٹ ایک ہزار ارب روپےتھے۔ نہ دفاع ترقیاتی بجٹ کی قیمت پہ اور نہ ہی ترقیاتی بجٹ دفاع کی قیمت پر تھا۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں کہا ہےکہ 2022 میں 4سال بعد جب وزارت منصوبہ بندی و ترقی سنبھالی تو ترقیاتی بجٹ سکڑ کر550 ارب روپے رہ گیا اور اس کی آخری سہ ماہی قسط بھی جاری نہیں ہوئی۔