ملتان۔ 24 جنوری (اے پی پی):ملتان پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران چار منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چار کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی ۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کے روز تھانہ سٹی جلالپور پیر والا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان محمد شاکر ولد محمد صادق قوم قصائی اور محمد اکبر ولد محمد رمضان قوم ڈیپال کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی۔
علاوہ ازیں تھانہ کپ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان بلال اور وقاص کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دوکلو گرام سے زائد چرس برآمد کی۔مزکورہ گرفتارمنشیات فروش ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔