26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچار نئے کیمیائی عناصر کے نام رکھ دیے گئے

چار نئے کیمیائی عناصر کے نام رکھ دیے گئے

- Advertisement -

لندن ۔ 9 جون(اے پی پی) جنوری میں دوری جدول (پیریاڈک ٹیبل) میں شامل کئے جانے والے 4 نئے کیمیائی عناصر کے نام تجویز کر دیئے گئے۔ان کے نام نِہونیم (nihonium)، موسکوویم (moscovium)، ٹینیسین (tennessine) اور اوگانیسن (oganesson) ہیں۔اب تک ان عناصر کو صرف ان کے ایٹمی وزن بالترتیب 113، 115، 117 اور 118 سے یاد کیا جاتا تھا ۔2011 کے بعد پہلی بار دوری جدول میں عناصر شامل کیے جا رہے ہیں اور اس طرح جدول کی ساتویں قطار مکمل ہو جائے گی۔ان ناموں پر5 ماہ تک مشورے دیئے جا سکیں گے اس کے بعد انھیں مستقل کر دیا جائے گا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8158

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں