چاغی میں جاری ریسکیو آپریشن مکمل ،پھنسے108 افرادکونکال کرنوشکی پہنچا دیاگیا ، آئی ایس پی آر

141

راولپنڈی۔ 05فروری(اے پی پی)چاغی میں جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور یہاں پھنسے108 افرادکونکال کرنوشکی پہنچا دیاگیا ہے جبکہ چترال میں برفانیتودہ تلے دبے7افراد کر لاشیںاور 2زخمیوںکونکال لیا گیا۔اتوارکوآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی پوری رات این ڈی ایم اے کی ان مسافروں کو نکالنے میں مدد کرتی رہی۔شیرشل گرم چشمہ کے گاوں میںگزشتہ رات برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے تودہ تلے دبنے والے افراد کو نکالنے کے لئے ایف سی چترال نے سول انتظامیہ، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور صوبائیڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی معاونت کی اور تودہ کے نیچے دبے7افراد کر لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2زخمیوں کو بھی نکال لیا گیا، چترال سکاوٹ کی پشوٹن،کنداو میں واقع پوسٹ پر تودہ گرنے سے ایک سپاہی ارشاد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 6جوان زخمی ہوئے،انہیں علی الصبح ریسکیو کر لیا گیا۔