- Advertisement -
چاغی۔24جنوری (اے پی پی):چاغی میں لیویز فورس نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے مختلف اسلحے کے راؤنڈز کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عرفان خلجی کے مطابق یہ کارروائی اسنیپ چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ لیویز فورس نے نواحی علاقے پدگ وڈھ کے علاقے ایک کار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
- Advertisement -
لیویز فورس نے جب گاڑی کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے راؤنڈز برآمد کرلیے۔ لیویز فورس نے برآمد شدہ گاڑی اور راؤنڈز قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292064
- Advertisement -