چانڈکا میڈیکل کالج میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کی فکر، پیغام، شاعری اور سندھ کی ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئےتقریبات

شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی دعوت پر چانڈکا میڈیکل کالج میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کی فکر، پیغام، شاعری اور سندھ کی ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئےتقریبات کا انعقاد کیا گیا

لاڑکانہ۔15 اکتوبر (اے پی پی):شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی دعوت پر چانڈکا میڈیکل کالج میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کی فکر، پیغام، شاعری اور سندھ کی ثقافت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئےتقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں رکن سندھ اسمبلی لاڑکانہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی سیکرٹری جمیل احمد سومرو نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر میگا میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سندھ کے معروف گلوکار سیف سمیجو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سیف سمیجو کی آواز اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام نے محفل کو چار چاند لگا دیئے ۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی لاڑکانہ کے عہدیداران، یونیورسٹی انتظامیہ، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔