قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب

ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو یہاں ورلڈ فوڈ پروگرام کی اینٹیسی پیٹری ایکشن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدارتی آفات سے قبل تیاری اوربروقت امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیےاقدامات جاری ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی ورکشاپ میں قدرتی آفات …

ملتان۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری اور بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو یہاں ورلڈ فوڈ پروگرام کی اینٹیسی پیٹری ایکشن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدارتی آفات سے قبل تیاری اوربروقت امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیےاقدامات جاری ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی ورکشاپ میں قدرتی آفات سےقبل تیاری اور پیشگی اقدامات کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نےکہا کہ پنجاب کوہرسال سیلاب اورخشک سالی جیسے خطرات کاسامناکرنا پڑتا ہے،آفات سےقبل تیاری انسانی جا نوں اوراملاک کے تحفظ میں اہم کردارادا کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سےلاہوراورمظفرگڑھ میں دو ویئر ہائوسز قائم کیے گئے ہیں،پنجاب میں 9 مزید ویئر ہائوسز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے،ویئر ہائوسز سے ہنگامی حالات میں امدادی سامان کی بروقت فرا ہمی ممکن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پانچوں دریائوں اور چار اضلاع کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کے خطرات سے متعلق جانچ مکمل کر لی گئی ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب جدید اور مربوط ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم تشکیل دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2025 کے سیلاب کے تجربات کی روشنی میں پی ڈی ایم اے کے انتظامی ڈھانچے کو ازسرنو منظم کیا گیا ہے،صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹس قائم کیے جا رہے ہیں،امدادی اداروں کے درمیان رابطہ کاری سے وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک سالی، لینڈ سلائیڈنگ اور سموگ جیسے خطرات بڑھ رہے ہیں،قدرتی آفات سے نمٹنا تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پی ڈی ایم اے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے آفات سے نمٹنے کی تیاری اورصلاحیت میں مزید بہتری آئے گی۔ورکشاپ میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے ہیڈ آف پروونشل آفس پنجاب ڈاکٹرعمارہ خان،پروگرام پالیسی آفیسرخدیجہ عابداوردیگرافسران نےشرکت کی۔