پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں، ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ہزاروں ڈوریں نذرِ آتش، ترجمان

لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ہزاروں ڈوریں تلف کر دیں۔ ترجمان کے مطا بق سامان پرانا راوی پل کے قریب سینئر سول جج محمد جمیل کی نگرانی میں نذرِ آتش کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید اور ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو بھی موجود تھے

لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضبط کی گئی ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ہزاروں ڈوریں تلف کر دیں۔ ترجمان کے مطا بق سامان پرانا راوی پل کے قریب سینئر سول جج محمد جمیل کی نگرانی میں نذرِ آتش کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید اور ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو بھی موجود تھے۔پولیس کے مطابق تلف کیے گئے سامان میں ایک لاکھ سے زائد پتنگیں، 3,930 چرخی ڈوریں، 2,279 پنہ ڈوریں اور 1,737 کیمیکل ڈوریں شامل تھیں، جنہیں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر ضبط کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور غیر قانونی ترسیل کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف اقدامات کا بنیادی مقصد شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ ہے کیونکہ خطرناک ڈور کسی بھی وقت انسانی جان کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا جبکہ پتنگ بازی کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔