اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے چاول، کپاس اور گندم کے بہترین کوالٹی اور اعلیٰ پیداواری بیج تیار کرنے والوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کے تین نقد انعامات (مجموعی طور پر 30 ملین روپے) کے اجرا کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پلانٹ بریڈرز کے حوصلے بلند ہوں گے، نئی تحقیق میں مدد ملے گی اور بہترین معیار کے بیج تیار ہوں گے۔
اتوار کو رائس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین اور گارڈ ایگریکلچرل اینڈ سروسز کے سی ای او شہزاد علی ملک، ستارہ امتیاز کو مبارکباد دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ نجی شعبے کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا حوصلہ افزا اقدام اٹھایا گیا ہے اور اس شعبے میں شراکت کو مکمل طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ گورنر نے بہترین بیجوں کی تیاری کے ذریعے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور پلانٹ بریڈرز کیلئے بڑے مراعاتی پیکج اور انعامی سکیم کے ذریعے ہی یہ ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ بڑی فصلوں چاول، مکئی، کپاس، گندم اور گنے میں سے صرف دو فصلوں چاول اور مکئی کی زیادہ پیداوار کی بنیادی وجہ ان فصلوں کے بیجوں کی تیاری میں نجی شعبے کی شراکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاول اور مکئی کی فصلیں نہ صرف مقامی طلب کو پورا کر رہی ہیں بلکہ برآمدی آمدنی کے حصول اور درآمدی متبادل کے حصول میں بھی معاون ہیں۔ گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقریباً 14 سے 15 ارب ڈالر کی کپاس، گندم، خوردنی تیل، دالیں اور دیگر زرعی اجناس درآمد کر رہا ہے۔
ان فصلوں میں زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی تیاری کی ترغیب دے کر ان کی درآمد کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ شہزاد علی ملک نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں زرعی خودکفالت کے حصول کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے گورنر کو بتایا کہ ان کی خصوصی ہدایت پر گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز، پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=369857