23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںچاول پاکستان کی اہم نقد آور فصل اور ملکی معیشت میں نمایاں...

چاول پاکستان کی اہم نقد آور فصل اور ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، شہزاد علی ملک

- Advertisement -

لاہور۔11جون (اے پی پی):رائس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے چیئر مین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ چاول پاکستان کی اہم نقد آور فصل ہے اور یہ ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اس لئے تحقیق، بہتر کاشتکاری کے طریقوں اور پالیسی سپورٹ کے ذریعے در پیش مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

اتوار کو یہاں چیئرمین پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد جاوید کی قیادت میں پلانٹ بریڈرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چاول کے بڑے برآمد کنندگان میں شامل ہے اور اس کی برآمدات زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، یہ فصل تجارت کے مجموعی توازن اور معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاول کی فصل کسانوں، مزدوروں، مل ورکرز، تاجروں اور برآمد کنندگان سب کو روزگار مہیا کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چاول کی صنعت اپنے معیار، اقسام اور تنوع کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرتی ہے اور چاول کی عالمی منڈی میں اپنی ساکھ کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول کا پاکستان کی جی ڈی پی میں نمایاں حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی کاشت دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کا ایک ذریعہ ہے اور بڑی تعداد میں چھوٹے کسان اپنی آمدنی اور معیار زندگی کو بہتر بنا رہے ہیں۔

شہزاد علی ملک نے کہا کہ چاول ہماری خوراک کا اہم جزو ہے اور بڑی آبادی بطور غذا اس پر انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی اور کیڑے مکوڑوں جیسے چیلنجز پاکستان میں چاول کی پیداوار کو متاثر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاول پر تحقیق، بہتر کاشتکاری کے طریقوں اور پالیسی سپورٹ کے ذریعے در پیش مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=368440

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں