چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 15.41 فیصدکااضافہ ریکارڈ

76
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.41 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مختلف اقسام کے چاول کی برآمدات سے ملک کو1.592 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.41 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.380 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

فروری 2022 میں چاول کی برآمدات کاحجم 257.92 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 41.61 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو182.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2021 میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.209 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 482.81 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.92 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو506.56 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا

تاہم باسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاول کی برآمدت میں اضافہ ہواہے،جولائی سے لیکرفروری 2022 تک کی مدت میں باسمتی کے علاوہ چاول کے دیگراقسام کی برآمدات سے ملک کو1.110 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.07 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو873.57 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔