چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر52 فیصد کی نموریکارڈ

276

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر52 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی 2022 میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 188.84 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 52 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو123.84 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون میں چاول کی برآمدات کا حجم324.72 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا۔مالی سال 2022 میں پاکستانی چاول کی برآمدات کا مجموعی حجم 2.760ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔