31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومزرعی خبریںچاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے...

چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا،ادارہ شماریات،سٹیٹ بینک

- Advertisement -

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.251ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.071ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

نومبرمیں چاول کی برآمدات کاحجم 349.42ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 268.81ملین ڈالراورنومبر2023میں 396.98ملین ڈالرتھا۔ مالی سال کے پہلے 5ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 351.95ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.34فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 337.30ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

- Advertisement -

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 900ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.47فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 734.40ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=544104

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں