چاکیواڑہ پولیس نے سٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

148
گرفتار

کراچی۔ 13 نومبر (اے پی پی):چاکیواڑہ پولیس نے سٹریٹ کرائمز اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 3رکنی گروہ کو گرفتار کرکے اسلحہ ،موٹر سائیکل اورموبائل فونز برآمد کرلئے۔

ایس ایچ او چاکیواڑہ عدیل احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر،زوہیب اور واصف ناموں سے ہوئی ہے جو شیر شاہ،سائیٹ اے،سائیٹ بی اور کلری کے علاقوں سے موبائل فونز، اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔