چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں ملکی مسائل کے حل کیلئے ایک ساتھ بیٹھیں، شرجیل میمن

113

لاڑکانہ۔17فروری (اے پی پی):رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں ملکی مسائل کے حل کیلئے ایک ساتھ بیٹھیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی چاہتی ہے، ملک میں استحکام ہو تاکہ آگے جایا جائے، آئینی و قانونی حق کے استعمال سے کسی کو منع نہیں کیا جائے گا۔ان خیالا ت کا اظہار رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا دل بہت بڑ ا ہے جو ملک کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، اگر کوئی شخص سب کو ایک میز پر اکٹھا کرسکتا ہے تو وہ آصف زرداری ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کو ملک کیلئے اکٹھا بیٹھنا پڑے گا۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے، سیاست اور الیکشن بعد کی باتیں ہیں۔