چترال، اپر اور لوئر دیر کے مزید 7 لاکھ افراد کو 4 جی انٹرنیٹ کی فراہمی انتہائی خوش آئند ہے ، ذوالفقار بخاری

51
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ چترال، اپر اور لوئر دیر کے مزید 7 لاکھ افراد کو 4 جی انٹرنیٹ کی فراہمی انتہائی خوش آئند ہے اور یہ علاقے میں سیاحت کے لیے بہت اچھی خبر ہے،انہوں نے اس اقدام پر وزارت ٹیکنالوجی کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کامیابی سے ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چترال، اپر اور لوئر دیر کے مزید 7 لاکھ افراد کو 4 جی انٹرنیٹ کی فراہمی انتہائی خوش آئند ہے اور یہ علاقے میں سیاحت کے لئے بہت اچھی خبر ہے۔انہوں نے اسے قابل تحسین کامیابی قرار دیا اور وفاقی وزیر سید امین الحق، یو ایس ایف پاکستان اور وزارت ٹیکنالوجی کو مبارکباد دی ہے۔