پشاور۔21جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے چترال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے ۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے ضلعی انتظامیہ کو جاری کردہ مراسلے میں لکھا ہے کہ چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشات زیادہ ہیں
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائےکسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے ساز و سامان تیار رکھیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ میں کہا گیا کہ حساس علاقوں میں سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے کسی رکاوٹ کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔