چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ، 7دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6شدید زخمی ہوئے ،آئی ایس پی آر

114
Successful operation
Successful operation

راولپنڈی۔10ستمبر (اے پی پی):ضلع چترال کے علاقے ارسون میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6شدید زخمی ہوئے ۔ اتوار کو فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا موثر انداز میں مقابلہ کیا ۔

علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ۔