چربی سے تیل بنانے کے مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے چربی سے تیل بنانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم عدیل شوکت کی 2 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس طارق محمود باجوہ نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی

لاہور۔19جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے چربی سے تیل بنانے کے مقدمہ میں نامزد ملزم عدیل شوکت کی 2 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس طارق محمود باجوہ نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ سید خورشید عالم نے دلائل پیش کیے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے5 جون 2026 کو مقدمہ درج کیا جبکہ درخواست گزار چربی سے حاصل کردہ تیل صابن اور بائیو ڈیزل کی تیاری میں استعمال کرتا ہے۔ وکیل کے مطابق یہ تیل کھانے پینے کی اشیا کی تیاری کیلئے استعمال نہیں ہوتا اور چربی سے تیل بنانے کا عمل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت 2 جولائی تک منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کر دی۔