چشتیاں،چشتیاں نواحی علاقوں میں حادثات کے دوران تین افراد جانبحق ،12 شدید زخمی ہوگئے

چشتیاں نواحی علاقوں میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جانبحق اور12 شدید زخمی ہوگئے۔موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے واقعات میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے اکثر نوجوان ہیڈ انجری کا شکار ہوگئے۔

چشتیاں۔ 24 اگست (اے پی پی):چشتیاں نواحی علاقوں میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جانبحق اور12 شدید زخمی ہوگئے۔موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے واقعات میں ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے اکثر نوجوان ہیڈ انجری کا شکار ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق چشتیاں میں کپس کالج چشتیاں کے قریب بہاولپورجانے والی تیزرفتارمسافربس FDS.5555 سڑک کے کنارے کھڑے موٹرسائیکل پر بیٹھے433-6R ہارون آباد کے نوجوان محمد علیم ولد محمد سلیم کو کچل دیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے متوفی کی نعش تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچادی ۔

تین مختلف مقامات چک 9.R کینال پل ڈاہرانوالہ چشتیاں ، چک 48 فتح چشتیاں اور چک 3۔Rکینال روڈ ہارون آباد کے قریب الگ الگ واقعات میں چھ موٹرسائیکل اپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمد شریف ولد محمد حسین محبوب کالونی چشتیاں اور مدثر سکنہ ڈونگہ بونگہ جانبحق ہوگئے۔

دوسرے زخمیوں میں محمد عابد چشتیاں،جاوید اقبال ،محمد شہزاد سکنہ مروٹ، دو بہنیں نسرین بی بی ،منزہ بی بی،محمد عمران ،محمد امین سکنہ پاکپتن۔،میاں بیوی غلام رسول، رضیہ بی بی سکنہ چشتیاں،صفدر سکنہ خیرپور ٹامیوالی ضلع بہاولپور اللہ دتہ چشتیاں شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 کے عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے متعلقہ ہسپتالوں میں داخل کرادیا۔