چشتیاں ۔ 25 فروری (اے پی پی):چشتیاں میں سنگدل نوجوان آفتاب نے معمولی تنازعہ پر اپنے باپ عبدالوحید کو فائرنگ کرکے قتل کردیاہے،چشتیاں کے نواحی قدیم علاقہ لنڈابھڈیرا میں سنگدل نوجوان آفتاب نے معمولی تنازعہ پر اپنے باپ عبدالوحید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیاہے،
اطلاع ملنے پر بخشن خاں پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے نعش تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچادی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔