33.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںچشمہ لفٹ کینال منصوبہ پررواں سال جون میں عملی کام کا اغازکردیا...

چشمہ لفٹ کینال منصوبہ پررواں سال جون میں عملی کام کا اغازکردیا جائے گا، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

- Advertisement -

پشاور۔ 12 اپریل (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کو بڑی خوشخبری سنائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چشمہ رائٹ کینال منصوبے کے پہلے فیزکے ٹینڈراوپن ہوچکے ہیں اوررواں سال جون میں چشمہ لفٹ کینال پرعملی کام کا آغازکردیا جائے گا،

گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس منصوبے سے ڈی آئی خان کی بنجر زمینیں قابل کاشت ہوجائیں گی اورصوبے میں زرعی انقلاب آئے گا، انہوں نےمزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے نام پرڈی آئی خان کےعوام کا مذاق بنایا تھا جبکہ پیپلزپارٹی عوام سے کیے گئے وعدوں کو تکمیل تک پہنچانے جارہی ہیں،

- Advertisement -

گورنر نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورچیئرمین واپڈا کا خصوصی طورپرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے اس اہم منصوبے کوعملی شکل دی جا رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581110

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں