اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ چشمہ ہائیڈل کے 8 میں سے 3 یونٹس کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ پیر کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وولٹیج میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں فیڈرز کو مرحلہ وار آن لائن کیا جا رہا ہے۔