اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) چشمہ کے مقام پر ملک کے چوتھے جوہری توانائی کے 340 میگاواٹ توانائی کی پیداواری صلاحیت کے منصوبے چشمہ یونٹ تھری (سی تھری) کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے یہ انکشاف یہاں اتوار کو کیا ہے۔ کمیشن کے ذرائع نے ملک کے چوتھے جوہری توانائی کے منصوبے چشمہ …
چشمہ یونٹ تھری کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے،پاکستان اٹامک انرجی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) چشمہ کے مقام پر ملک کے چوتھے جوہری توانائی کے 340 میگاواٹ توانائی کی پیداواری صلاحیت کے منصوبے چشمہ یونٹ تھری (سی تھری) کو کامیابی کے ساتھ نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے یہ انکشاف یہاں اتوار کو کیا ہے۔ کمیشن کے ذرائع نے ملک کے چوتھے جوہری توانائی کے منصوبے چشمہ یونٹ تھری کی نیشنل گرڈ میں شمولیت پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس منصوبہ سے ٹرائل کی بنیاد پر نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف سیفٹی اور فنکشنل ٹیسٹوں کے بعد یہ پلانٹ دسمبر 2016ءکے پہلے 15 روز میں توانائی کی مکمل پیداوار دینا شروع کر دے گا اور مکمل پاور گرڈ کنکشن کے باضابطہ افتتاح کی تقریب دسمبر میں منعقد ہو گی۔







