چغتائی لیب اور ریسکیو1122 میں فیس کی رعایت کا معاہدہ طے پا گیا

154
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

گوجرانوالہ۔ 12 نومبر (اے پی پی):چغتائی لیب اور پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو1122)کے اہلکاروں اور انکے اہل وعیال کے علاج معالجہ کیلئے فیس میں رعایت کا معاہدہ طے پا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیا اورچغتائی لیب کی جانب سے ریجنل منیجرمحمد وسیم نےمفاہمتی یاداشت پردستخط کیے

جسکےمطابق ریسکیواہلکاروں کےایگزیکٹوہیلتھ اسکریننگ پر35فیصد رعایت ،بنیادی ہیلتھ پروفائل پر32فیصد رعایت،لیبارٹری ٹیسٹ پر25فیصد،چغتائی میڈیکل سنٹرزپراوپی ڈی چیک اپ کیلئے20فیصدرعایت،ریڈیولوجی پر15فیصدرعایت(ایکس رے، الٹراسانڈ،ای سی جی،ایکو کارڈیوگرافی،ڈیکسا میموگرافی،ایم آرآئی اورسی ٹی اسکین)،ہوم کیئرسروسزپر10فیصدرعایت (انفیوژن،انجیکشن،فزیو تھراپی،ویکسی نیشن اور نرسنگ سروسز وغیرہ)اور اسکے علاوہ چغتائی فارمیسی پر ہر جمعہ کو 10فیصد رعایت اورباقی تمام دنوں میں 8فیصد رعایت ملے گی ۔

محمد وسیم نے ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کیلئےریسکیو1122گوجرانوالہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہااورخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122ایک عوامی ادارہ ہے جو دن رات لوگوں کو بروقت ریلیف اور مدد فراہم کرتاہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیا نے چغتائی لیب کوریسکیو اہلکاروں کی فلاح و بہبود کرنے پر محکمہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی محکمے کو اس طرح کا تعاون حاصل رہے گا۔