22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںچغتائی پبلک لائبریری اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے مابین نایاب دستاویز...

چغتائی پبلک لائبریری اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے مابین نایاب دستاویز کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں موجود نایاب مقامی کتب قائداعظم، علامہ اقبال اور فاطمہ جناح کے مکمل آرکائیول ریکارڈ سمیت دیگر نایاب دستاویزات کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے چغتائی پبلک لائبریری اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چغتائی پبلک لائبریری کے زیرِ اہتمام نایاب دستاویز کی ڈیجیٹائزیشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس یادداشت پر دستخط چغتائی پبلک لائبریری کے چیئرمین ڈاکٹر اے ایس چغتائی اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد دین چاکرانی نے کئے۔

- Advertisement -

اس معاہدے کے مطابق اس مرحلے میں باہمی تعاون کے اہم نکات میں پاکستان میں موجود نایاب مقامی کتب اور مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن اور عوامی رسائی کو یقینی بنانا،قائداعظم محمد علی جناح، فاطمہ جناح اور علامہ محمد اقبال کے مکمل آرکائیول ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن شامل ہے تاکہ ان کی حفاظت اور وسیع پیمانے پر دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس معاہدے کے تحت ملک کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں موجود ضلعی گزٹوں کی ڈیجیٹائزیشن اور عوامی دسترس کے لئے موبائل ڈیجیٹائزیشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

تقریب میں نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد خالد نواز اور چغتائی پبلک لائبریری کی کنسلٹنٹ ریحانہ کوثر نے بھی شرکت کی۔یہ تاریخی تعاون پاکستان کے دستاویزی ورثے کے تحفظ کی سمت ایک اہم پیشرفت ہے جو نہ صرف انمول تاریخی اثاثوں کو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ بنائے گا بلکہ محققین، سکالرز اور عام عوام کے لئے ان کی فوری اور وسیع تر دستیابی بھی یقینی بنائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں