- Advertisement -
سانتیاگو۔3مئی (اے پی پی):چلّی میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔امریکن زولوجیکل ریسرچ سینٹر کے مطابق چلّی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 تھی اور اس کا مرکز کوکیومبو سے 31 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 30.7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کے بعدکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=251005
- Advertisement -