چلی میں 7.0 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری

66
Earthquake
Earthquake

سینتیاگو ۔24جنوری (اے پی پی):چلی کے جنوبی شیٹ لینڈ جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی ۔امریکی جیالوجیکل سروے کے کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 23:36 بجے محسوس کئے گے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔