چمن کوئٹہ شاہراہ منصوبے کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا ، موجودہ حکومت اس کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چمن کوئٹہ شاہراہ ایک اہم منصوبہ ہے جسے دو رویہ بنایا جارہا ہے' یہ منصوبہ بی اوٹی کی بنیاد پر مکمل ہوگا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید محمود شاہ کے سوال پر مراد سعید نے کہا کہ یہ منصوبہ200 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ نیسپاک کو …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چمن کوئٹہ شاہراہ ایک اہم منصوبہ ہے جسے دو رویہ بنایا جارہا ہے’ یہ منصوبہ بی اوٹی کی بنیاد پر مکمل ہوگا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید محمود شاہ کے سوال پر مراد سعید نے کہا کہ یہ منصوبہ200 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ نیسپاک کو ہدف سونپا گیا ہے۔ 790 کلو میٹر طویل شاہراہ ایک اہم منصوبہ ہے۔ ماضی میں اسے نظرانداز کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت اس منصوبے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ منصوبے کے تحت شاہراہ کو دو رویہ بنا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بی او ٹی کی بنیاد پر مکمل ہوگا۔ کمرشل فزیبلٹی کا آغاز ہو چکا ہے اور بجٹ بھی مختص ہے۔