چمڑے سے بنے دستانوں کی برآمدات میں9 ماہ کے دوران 22.02 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

101
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران چمڑے سے بنے دستانوں کی ملکی برآمدات میں 22.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مارچ کے دوران 17ہزار 344 ملین روپے مالیت کے چمڑے کے دستانے برآمد کئے گئے تھے جبکہ رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کے دستانوںکی ملکی برآمدات 21 ہزار 164ملین روپے مالیت تک پہنچ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات میں 3 ہزار 820ملین روپے یعنی 22.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔