اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی)رواں مالی سال 2019-20ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں38.86 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران 12 لاکھ 87 ہزار درجن چمڑے کے دستانے برآمد کئے گئے جن کی مجموعی مالیت6 ہزار 96 ملین روپے رہی۔جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات 14 لاکھ 38 ہزار درجن تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت 8ہزار 465 ملین روپے تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء میںجولائی تا ستمبر کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں2 ہزار 369 ملین روپے یعنی 38.86 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔