چند عناصر ہر حال میں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،اپوزیشن نے ملک کی ترقی کیلئے حکومت کے مثبت اقدامات کی کبھی تعریف نہیں کی،موجودہ حکومت نے مختلف شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں،قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق

اسلام آباد ۔28اپریل (اے پی پی)سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ملک کی ترقی کیلئے کئے جانے والے حکومتی مثبت اقدامات کی کبھی بھی تعریف نہیں کی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مختلف شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حکومت نے 2018ءتک ملک سے لوڈ شیڈنگ کے …

اسلام آباد ۔28اپریل (اے پی پی)سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ملک کی ترقی کیلئے کئے جانے والے حکومتی مثبت اقدامات کی کبھی بھی تعریف نہیں کی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مختلف شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حکومت نے 2018ءتک ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر میں بجلی کے متعدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام تعلیم کی بہتری اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے

Leave a Reply