چند ہفتوں میں خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 20 ڈالر فی بیرل سے 41.8 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے، ڈاکٹر شہباز گل

70

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 20 ڈالر فی بیرل سے 41.8 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ پچھلے 46 دنوں میں عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 112 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ہوشربا اضافے کا اثر یقیناً ہماری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی متوقع تھا۔