چنیوٹ۔ 18 فروری (اے پی پی):تھانہ بھوانہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 20 کلو چرس، افیون برآمد ہونے پر منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر ساجد محمود، اے ایس آئی اعجاز احمد کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے موضع کوٹلہ شہزادہ کے رہائشی منشیات فروش ملزم عنصر کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار منشیات فروش ملزم عنصر کے قبضہ سے 15.5 کلو چرس بر اور 4.5 کلو گرام افیون بھی برآمد ہوئی ۔ گرفتار منشیات فروش ملزم کیخلاف تھانہ بھوانہ میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش کا عمل شروع کیاگیا ہے۔