چنیوٹ۔ 27 نومبر (اے پی پی):ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رواں ماہ نومبر میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ماہ نومبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 85سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے ہیں۔
سموگ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر رواں ماہ میں 85لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیاہے۔اوورلوڈنگ پر 1545،اوورسپیڈ پر 240،ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر 464ڈرائیوروں کے چالان کئے گئے۔کم عمر ڈرائیور 386،ہیلمٹ کے بغیر 276،غفلت سے ڈرائیونگ پر 71،لائن اور لین کی خلاف ورزی پر 88گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔
ون وے،موبائل فون کا استعمال،ٹریفک اشاروں کی خلاف ورزی اور دیگر خلاف ورزیوں پر 52سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت ٹریفک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔
رواں ماہ میں 26سو سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان،جرمانے کئے گئے۔رواں ماہ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف 58مقدمات درج کئے گئے۔ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔