چنیوٹ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمدکی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف علاقوں سے ناجائز اسلحہ, منشیات برآمد ہونے پر13 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ملزمان کے قبضہ سے 4 کلو گرام سے زائد چرس،شراب برآمدکر لی گئی۔ ملزمان میں ارشد،خالد،نواز،کوثر،منشا،مٹھو شامل ہیں۔مختلف علاقوں سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 7 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ ملزمان کے قبضہ سے رائفل،بندوقیں،پسٹل،گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
ملزمان میں عدنان،عبدالقیوم،محمد یار،عمر حیات،علی نقی،رضا،ظہیر شامل ہیں۔کارروائیاں تھانہ رجوعہ،تھانہ بھوانہ،تھانہ محمد والا،تھانہ کانڈیوال کے علاقوں میں کی گئیں۔ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔