چنیوٹ،منشیات کے استعمال اور اس کے نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

211
فاسٹ نیشنل یونیورسٹی

چنیوٹ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق انسداد منشیات کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ منشیات کے استعمال اور اس کے نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ انسداد منشیات سیمینار میں ڈی پی او، پولیس افسران، یونیورسٹی اساتذہ اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے سٹوڈنٹس کو مضمرات منشیات اور انسداد منشیات سے آگاہی کے حوالے سے ملٹی میڈیا پر بریفینگ دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کاکہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ناقابل برداشت عمل ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پولیس بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔