چنیوٹ،مہر آفتاب ہرل مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار مولانا محمد الیاس چنیوٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے

80

چنیوٹ۔ 18 جنوری (اے پی پی):سابق ضلعی صدر پی مسلم لیگ ن اور پی پی 95سے امیدوار برائے ایم پی اے مہر آفتاب ہرل مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار مولانا محمد الیاس چنیوٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ آزاد امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 95 مہر آفتاب ہرل نے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے ن لیگ کیساتھ وابسط ہوں ماضی مسلم لیگ ن کیساتھ گزرا 2008 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ،پارٹی نے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کو ٹکٹ دیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق اور مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کو مزید فعال بنائیں گے ۔