چنیوٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن وویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے عملی اقدامات جاری

182
چنیوٹ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن وویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے عملی اقدامات جاری

چنیوٹ۔ 18 مئی (اے پی پی):پولیس تحفظ مرکز اور بی پازیٹیو کے اشتراک سے خواتین کیلئے مفت ڈرائیونگ کورس کا پہلا بیج مکمل ہو گیا۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے کورس کے اختتام پر ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

خواتین کو سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس ڈرائیونگ سکول میں کار، موٹر سائیکل ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس ڈرائیونگ سکول میں جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیونگ سکھائی گئی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی گئی۔

کورس کے دوران انٹرنیشنل طرز پر بنے ڈرائیونگ ٹریک پر ڈرائیورز کی عملی مشقیں کروائی گئیں۔ ڈرائیونگ سیکھنے والی خواتین نے چنیوٹ پولیس کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔