چنیوٹ،وفاقی وزیر برائے بحری امور کی اپنے ڈیرے پر کھلی کچہری

162
Qaiser Ahmed Sheikh

چنیوٹ۔12 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور، قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں اپنے دفتر میں ایک کھلی کچہری منعقد کی، جس میں واپڈا، سوئی ناردرن گیس، پولیس، اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل وفاقی وزیر کے سامنے پیش کیے۔کھلی کچہری میں زیادہ تر شکایات کا تعلق واپڈا، گیس، صفائی، صحت، اور شہری سہولیات سے تھا۔ قیصر احمد شیخ نے فوری طور پر ان مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو نئی گیس لائنیں بچھائی گئیں، جن پر دو نئے ٹی بی ایس سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔ اس اقدام سے محلہ عثمان آباد، محلہ معظم شاہ، محلہ رشیدیہ، اور محلہ لاہوری گیٹ کے گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو گا۔ تعلیم کے فروغ اور مستحق طلبہ کی مدد کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کئی طلبہ و طالبات کی فیس اپنی ذاتی جیب سے ادا کی۔ مزید برآں، مستحق مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں اور دیگر ضرورت مند افراد کو مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔عوام نے قیصر احمد شیخ کی عوامی خدمت کے عزم کو سراہتے ہوئے ان کے مسلسل اقدامات پر اظہار مسرت کیا۔