چنیوٹ۔ 30 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ سعدیہ جمال نے انسداد سموگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2بھٹوں کو مسمار کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ سعدیہ جمال نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اور ٹیم کے ہمراہ تحصیل بھوانہ کے علاقوں چک نمبر 247اور چک نمبر 245سگل میں بھٹوں کا دورہ کیا، بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت نہ چل رہے تھے اور سموگ کا سبب بن رہے تھے، دونوں بھٹوں کو بذیعہ مشینری مسمار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ۔
حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر انسداد سموگ کے حوالے سے فصلوں کی باقیات کو جلانے والے، دھوں چھوڑنے والی گاڑیوں، غیر معیاری اور ممنوعہ ایندھن استعمال کرنے والے بھٹوں، صنعتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔