چنیوٹ، ملزم سے 10کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

98
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

چنیوٹ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):چنیوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتا ر کر کے 10کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر اسد عباس،سب انسپکٹر عمران خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سلارہ روڈ ریلوے پھاٹک سے بدنام زمانہ منشیات فروش ظفر عباس کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فروش ملزم ظفر عباس کے قبضہ سے 8.10 کلو چرس اور 24 سو گرام افیون برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج درج ہو چکا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے کہا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے۔ آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں میرے نمبر 03237543444 پر اطلاع دیں۔\378