چنیوٹ۔ 19 نومبر (اے پی پی):چنیوٹ پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ برآمد اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو تین لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا۔ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان کو گرفتارکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 2اشتہاریوں، ایک عدالتی مفرورکو گرفتارکرلیاگیا۔غیرقانونی اسلحہ برآمد ہونے پر 2 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔مختلف تھانہ جات میں سموگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4مقدمات درج کرلئے گئے۔
ضلع بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 100سے زائد گاڑیوں کے چالان،جرمانے کئے گئے۔سموگ کا باعث بننے والی پانچ گاڑیوں کو بند کرکے ڈرائیوروں پر مقدمات درج کئے گئے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3سو سے زائدگاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 3لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیاگیا۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 188مشکوک افراد،320مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔