چنیوٹ، پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون، 2 اشتہاری مجرمان گرفتار

145
Punjab Police
Punjab Police

چنیوٹ۔ 07 نومبر (اے پی پی):ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت پولیس ٹیموں کا مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران، ایس ایچ او تھانہ چناب نگر سب انسپکٹر غلام شبیر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے ڈکیتی، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دو مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں ظفر عباس ولد ہمایوں اور امین احمد ولد محمد رمضان شامل ہیں ، پولیس نے ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا ، جن سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔