چنیوٹ۔ 23 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سنیپ چیکنگ کے دوران ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 6 سو سے زائد گاڑیوں اور افراد کو چیک کیا گیا۔ پولیس کریک ڈاؤن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو پناہ دینے والا ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتارکر کے جیل بھجوا دیا گیا۔
غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنے والے تین ملزمان اور ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے رائفل, بندوق,کاربین، دو پسٹل اور شراب برآمدہوئی۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ ضلع بھر میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دیکر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔\
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381886