چنیوٹ ،مجرمان اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 8ملزمان کو گرفتارکرلیا

117

چنیوٹ۔ 13 جنوری (اے پی پی):چنیوٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث 8ملزمان کو گرفتارکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 4اشتہاریوں کو گرفتارکرلیاگیا۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 3ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔70لیٹر شراب،لہن برآمد ہونے پر 1منشیات فروش کو گرفتارکرلیاگیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2سو سے زائدگاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 2لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیاگیا۔جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 105مشکوک افراد،167مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔