29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںچنیوٹ ،وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت ضلع چنیوٹ کو صفائی کے...

چنیوٹ ،وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت ضلع چنیوٹ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کے لئے اقدامات جاری .

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 29 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع چنیوٹ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نیچک 15 کی یونین کونسل 18 مونیاوالا کا ہنگامی دورہ کیااور گلی محلوں ودیگر مقامات پر صفائی اپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال سے آگاہی لی۔انہوں نے گھروں سے کوڑا اٹھانے کے بارے میں دریافت کیااور کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ستھرا پنجاب کے اہداف کی تکمیل یقینی بنائیں گے۔

انہوں نیکوڑا کو مناسب انداز میں تلف کرنے کے بارے میں بریفنگ بھی لی اورمشترکہ اقدامات سے ستھرا پنجاب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈمپنگ سائٹ کا بھی دورہ کیا اورکوڑا کو ڈمپ کرنے کے عمل کی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنرنے احمدآبادمیں مریم نواز ہیلتھ کلینک،گرلز ایلیمینٹری سکول اور سول ویٹرنیری ڈسپنسری کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں صحت کی معیاری سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے لئیسرگرم ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نیمریم نواز ہیلتھ کلینک میں ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کی فراہمی کا جائزہ لیاجبکہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نیواش رومز کے فعال ہونے کا جائزہ لیا۔انہوں نیگورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول احمد آبادمیں تدریسی وانتظامی امور دیکھیاورطالبات سے سلیبس بارے بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سول ویٹرنیری ڈسپنسری احمد آباد کا بھی دورہ کیااورمویشی پال کو جانوروں کے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اورمویشی پال کو ان کی دہلیز پر معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589668

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں