31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںچنیوٹ ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کی حاجی نزیر بیگ سے ان...

چنیوٹ ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کی حاجی نزیر بیگ سے ان کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 23 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے حاجی نزیر بیگ (اٹلی والے) سے ان کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری جناب قیصر احمد شیخ نے معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی نزیر بیگ (اٹلی والے) کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وفاقی وزیر کے ہمراہ پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے صدر فہیم سہگل، صدر انجمن تاجران حاجی جمیل فخری، معروف سماجی رہنما ڈاکٹر علی امین سمیت دیگر معزز شخصیات اور قریبی دوست جن میں چوہدری شکیل انجم۔قاری محمود۔محبوب عالم بھولا۔چوہدری مشرف۔

- Advertisement -

ملک ناصر۔شاہد گلوتر۔ملک ارشد۔ یونس چوہان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں حاجی نزیر بیگ اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور ان کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600719

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں