18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومضلعی خبریںچنیوٹ ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا اظہر حسین شاہ کی ہمشیرہ اور...

چنیوٹ ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری کا اظہر حسین شاہ کی ہمشیرہ اور سید عامر بخاری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت،

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 09 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سابق چیئرمین یونین کونسل اظہر حسین شاہ کی ہمشیرہ اور سید عامر بخاری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے کوٹ خدا یار میں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

وفاقی وزیر نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ ایک نیک سیرت اور ملنسار خاتون تھیں، جن کی وفات خاندان اور برادری کے لیے بڑا صدمہ ہے۔اس موقع پر سید قیصر الطاف بخاری سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان کو صبر کی تلقین کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570549

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں