چنیوٹ۔ 14 اگست (اے پی پی):ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار و سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت میاں محمد یوسف خیالی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر خالد یاسین نے ادا تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی جس میں الطاف حسین ملک شورش آزاد شاہد وقار سلارہ اللہ دتہ آہیر ناصر تمیمی ارشد چدھڑ ڈاکٹر عابد یاسین چوہدری محمد اقبال سجاد ملک حاجی نذیر احمد شیخ محمد اقبال حاجی محمد زاہد ساویز صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مزمل حسین چوہدری اللّٰہ رکھا
چوہدری ناصر علی چھجو احسان الٰہی حسرت علی زیب افضل وہرہ ندیم ہاشمی شیخ نسیم الہی رانا مجاہد راجہ ریاض خان میڈم عابدہ شاہین ایم حنیف مغل عبد الخالق بھولا عبیا نونہال بچی ودیگر تحریک پاکستان کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پاکستان کے سات سال کی قلیل جدوجھد کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے خطبہ الہہ اباد کی روشنی میں اور مولانا شبیر احمد عثمانی کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خواب کی تعبیر کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 14اگست 1947کو لاالہ الااللہ کی بنیاد پر مسلمانان ہند کے لئے علیحدہ وطن کا خوآب شرمندہ تعبیر ہوا قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندوستان کے تمام جید مسلمانوں جن میں نواب لیاقت علی خان سردار عبد الرب نشتر مولانا محمد علی جوہر سر آغا خان شیر بنگال مولوی اے کے فضل حق کو ساتھ ملا کر ہندؤوں کے خلاف ایک جماعت تیار کی جس نے قیام پاکستان کے لئے شب و روز محنت کی اور ہر مسلمان کی زبان پر یہ نعرہ تھا بن کے رہے گا
پاکستان بٹ کے رہے گا ہندوستان تقریب سے صدر ادارہ ھذا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد برطانوی حکومت وزیر اعظم ونسٹن چرچل کی قیادت میں کمزور ہو چکی تھی جس کو دیکھتے ہوئے مسلمانان ہند کے اکابرین نے اپنی تحریک آزادی پاکستان کو مزید تیز کیا جس کے بعد سلطنت برطانیہ نے اعلان کیا کہ وہ 1948 تک ہندوستان کو آزادی دے دیں گے لیکن ہندو مسلم فسادات کے پھیلنے کے سبب ملکہ برطانیہ نے 1947کو ہی ہندوستان کی تقسیم کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان معرض وجود میں آگیا آزادی کے بعد بیس سال تک پاکستان نے اپنی اسلامی بنیادوں پر ترقی کی لیکن بعد میں سیاسی جماعتوں کی چپقلش اور اداروں کی آپس میں ٹکراؤ کی وجہ سے پاکستان کمزور ہوتا گیا
مہنگائی بیروزگاری ناانصافی تعلیمی انحطاط نے پاکستان کی عوام کا حشر نشر کر دیا اس موقع پر اعادہ کیا گیا کہ عوام دشمن لوگ پاکستان کے دشمن ہیں جو پاک فوج کو نشانہ بنا کر مملکت خدا داد پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن دشمن کے یہ عظائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے آخر میں دعا کے بعد بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور مہمانوں کے لئے ہائی ٹی اہتمام کیا گیا۔